Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
390 - 975
حدیث نمبر 390
روایت ہے انہیں سے ارسالًا فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو کوئی ہفتہ کے دن فصد لے یا لیپ کرے ۱؎ تو سفید داغ کے بارے میں نہ ملامت کرے مگر اپنی ذات کو ۲؎ (شر ح السنہ)
شرح
۱؎ یعنی اپنے کسی عضو پرکسی دوا کا لیپ کرے جیسے چونا وغیرہ ۔

۲؎ یعنی اگر کوئی شخص ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لے پھر اسے برص کی بیماری ہوجاوے تو نہ تو رب تعالٰی کی شکایت کرے نہ کسی اور پر ملامت کرے نہ بے عملی کا بہانہ بنائے بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرے کہ میری غلطی سے یہ بیماری ہوئی ہے۔معلوم ہوا کہ دنوں کی تاثیریں مختلف ہیں اور پرہیز احتیاط ضروری ہے۔
Flag Counter