Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
389 - 975
حدیث نمبر 389
روایت ہے زہری سے ارسالًا نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے کہ جو کوئی بدھ یا ہفتہ کے دن فصد لے پھر اسے برص پہنچ جاوے تو اپنے ہی کو ملامت کرے ۱؎ (احمد، ابوداؤد)اور ابوداؤد نے کہا کہ یہ اسنادًا بھی مروی ہے مگر صحیح نہیں ۲؎
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ ہفتہ یا بدھ کے دن فصد لینے سے برص پیدا ہونے کا اندیشہ ہے برص جسم کے سفید داغ کو کہتے ہیں یہ کوڑھ کی ایک قسم ہے خدا تعالٰی محفوظ رکھے۔ اطباءتجربہ سے کہتے ہیں اور حضورصلی اللہ علیہ و سلم وحی الٰہی سے حضور کا ہر فر مان برحق ہے زمانوں،مکانوں،دنوں،گھڑیوں میں مختلف تاثیریں ہیں۔

۲؎ جمہور محدثین کے نزدیک حدیث مرسل بھی حجت ہے لہذا سند حدیث کا صحیح نہ ہونا اس کے لیے ہرگز مضر نہیں۔
Flag Counter