Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
39 - 975
حدیث نمبر 39
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ گھر والے بھوکے نہیں رہے جن کے پاس چھوہارے ہوں اور ایک روایت میں ہے کہ فرمایا اے عائشہ وہ گھر جس میں چھوہارے نہیں اس کے باشندے بھوکے ہیں دو یا تین بار فرمایا ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یہ فرمان عالی مدینہ منورہ اور دوسرے ان شہر والوں کے لیے ہے جہاں عمومًا چھوہارے کھائے جاتے ہیں۔ اب بھی اہلِ مدینہ اپنے گھروں میں چھوہارے کھجوریں رکھتے ہیں مہمان و ملاقاتیوں کی خاطر اس سے ہی کرتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ گھر میں کھانے کا ذخیرہ رکھنا اچھا ہے بلکہ سنت ہے،اس سے گھر میں برکت رہتی ہے اور گھر والوں کو بے فکری،ممکن ہے کہ ہر جگہ کے لیے یہ فرمان عالی ہو۔
Flag Counter