Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
38 - 975
حدیث نمبر 38
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص دو چھوہارے ملا کر کھائے حتی کہ اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ حکم قحط سالی کے زمانہ میں ہے یا جب ہے جب کہ چھوہارے تھوڑے ہوں کھانے والے زیادہ ہوں،اگر یہ دو دو چھوہارے کھائے تو دوسرے ساتھی بھوکے رہ جائیں گے،اگر اکیلا کھارہا ہے یا کھانے میں وسعت ہے تو چاہے چار چار کھائے،یہ بھی خیال رہے کہ یہ ممانعت جب ہے جب کہ کھانا مشترکہ ہو یا کسی کے گھر سب کی دعوت ہو اوراگر کھانا اس کا اپنا ہے جیسے چاہے کھائے۔اس حدیث سے ساتھ کھانے سے بہت سے حکم نکل سکتے ہیں۔اگر چند شخصوں نے مل کر ہانڈی پکائی ہے اور ساتھ ہی کھارہے ہیں تو ہرشخص دوسروں کا خیال رکھ کر بوٹیاں کھائے۔
Flag Counter