۱؎ مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میں کیسہ ہے ی اور سین سے،بعض میں کبشہ ہے ب اور شین سے ان کے حالات معلوم نہ ہوسکے،یہ تابعیہ ہیں،ان کے والد ابوبکرہ صحابی ہیں۔
۲؎ کہ قابیل نے ہابیل کو منگل کے دن ہی قتل کیا اور جناب حوا کو منگل کے دن ہی حیض شروع ہوا گویا یہ دن خون کی ابتداء کا ہے یا اس دن میں خون جوش مارتاہے فصد سے بہت زیادہ بہ جاوے گا۔(مرقات)
۳؎ کیونکہ اس دن کی ہر گھڑی میں احتمال ہے کہ شاید وہ ہی گھڑی ہو لہذا اس دن فصد لوہی نہیں کہ اس میں ہی سلامتی ہے اگر اس گھڑی میں فصد لی گئی تو خون ٹھہرے گا نہیں بالکل نکل جاوے گا اور اس مریض کی موت واقع ہوجانے کا خطرہ ہے۔