۱؎ بیماریوں سے مراد وہ ہی بیماریاں ہیں جن کا تعلق فصد سے ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ دواؤں علاجوں کے اثر کا تعلق دنوں اور وقتوں سے بھی ہے جیسے کہ اس کا تعلق زمانوں اور مقامات سے ہے۔ایک دوا ایک موسم میں ایک جگہ مفید ہوتی ہے وہ ہی دوا دوسری جگہ دوسرے موسم میں مضر،ٹھنڈی چیز میں گرم موسم گرم ملک میں مفید ہیں اور سرد موسم سرد ملک میں مضر۔یہاں اشعہ میں فرمایا کہ چاند کی شروع تاریخوں میں خون میں بہت جوش ہوتا ہے اور آخری تاریخوں میں بہت جمود و سکون لہذا درمیان مہینہ فصد کے لیے تجویز ہوا جب خون نہ بہت جوش میں ہو نہ بالکل سکون میں تاکہ بقدر حاجت نکلے نہ زیادہ نکلے نہ کم،جنہوں نے چاند کی حرکتوں پر سمندر کا جوار بھاٹا دیکھا ہے وہ اسے بلا تامل مان لیں گے۔