| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے ۱؎ فرماتے ہیں ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ذات الجنب کا قسط بحری اور زیتون کے تیل سے علاج کریں ۲؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،انصاری ہیں،خزرجی ہیں،کوفہ میں رہے،وہاں ہی ۷۸ھ میں وفات پائی،پچاسی۸۵ سال عمر ہوئی، آپ کی کنیت ابو عمرو ہے۔ ۲؎ اس طرح کہ زیتون کے تیل میں قسط بحری ملا کر درد کی جگہ لیپ کریں اور بیمار کو زیتون کا تیل کھلائیں اسی تیل کی مالش بھی کریں۔ حدیث شریف میں ہے کہ زیتون کا تیل کھاؤ اسے لگاؤ کہ یہ مبارک درخت سے ہے اور اس میں ستر بیماریوں کی شفاء ہے جن میں جذام بھی ہے،اس میں بواسیرکو بھی شفا ہے۔(دیکھو مرقات،ترمذی وغیرہما)