Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
369 - 975
حدیث نمبر 369
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر زرد چھائیں تھیں یعنی زردی ۱؎ تو فرمایا کہ اس کے لیے دم کردو کہ اسے نظر ہے ۲؎ (مسلم، بخاری)
شرح
۱؎ سفعہ کے بہت معنی ہیں: نشانی،طمانچہ،نظر بد،جلنا آگ لہو،چہرے کی سیاہی مائل بہ سرخی اس لیے یہاں یہ شرح فرمائی۔

۲؎ جن کی نظر ہے یا انسان کی،علماء فرماتے ہیں کہ جنات کی نظر انسانی نظر سے سخت تر ہوتی ہے۔(اشعہ) مرقات نے فرمایا کہ جنات کی نگاہ نیزے سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔جائز دعاؤں سے دم بھی جائز ہے اس دم پر اجرت لینا بھی درست ہے۔(مرقات)
Flag Counter