۱؎ کبھی بچوں کے حلق میں گلٹیاں نکل آتی ہیں ا س کے علاج کے لیے عورتیں اپنی انگلی میں دوا لگا کر حلق میں انگلی ڈال کر دباتی ہیں جس سے بچوں کو بہت تکلیف ہوتی ہے،خون جاری ہوجاتا ہے،میں بھی بچپن میں یہ مصیبت بھگت چکا ہوں حضور نے اس سے منع فرمایا۔
۲؎ یعنی قسط بحری کو پانی میں حل کرکے مریض کے ناک میں ٹپکا دو کہ دماغ و حلق میں پہنچ جاوے۔اس علاج سے اطباء حیران ہیں کیونکہ گلے کی گلٹیاں جسے گلے آنا کہا جاتا ہے گرمی سے ہوتی ہیں اور قسط بحری بھی گرم ہے تو گرم کو گرم کیسے دفع کرسکتا ہے مگر اکثر گلے کی گلٹیاں اس خون سے پیدا ہوتی ہیں جس پر بلغم غالب ہو اور قسط بحری بلغم چھانٹنے میں اکسیر ہے لہذا اس سے علاج مفید ہے۔