| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بہترین وہ چیز جس سے تم علاج کرو پچھنے اور قسط بحری ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ قسط دو قسم کا ہے: قسط بحری جسے قسط اظفار بھی کہتے ہیں،اظفار ایک شہر کا نام ہے اس کی طرف نسبت ہے یہ سفید رنگ اور کم گرم ہوتا ہے۔دوسرا قسط ہندی یہ قسط بحری سے بہترین چیز ہے بہترین خوشبودار ہے جس کی دھونی لی جاتی ہے اس کے نفع بہت ہیں: حیض کا خون جاری کرتی ہے،بند پیشاب جاری کرتی ہے،زہر کو دفع،قوت شہوانی کو زیادہ،معدہ کے کیڑے مارتی ہے،بعض بخاروں کو دور کرتی ہے،اس کی دھونی زکام دور کرتی ہے،ریح کی دافع ہے اس لیے اطباء اسے بہترین دوا کہتے ہیں۔