| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن شہاب سے کہ ابو موسیٰ اشعری نے فرمایا شطرنج نہ کھیلے گا مگر خطا کار ۱؎
شرح
۱؎ یہ احادیث امام اعظم کی دلیلیں ہیں کہ شطرنج مطلقًا ممنوع ہے خواہ اسپر مال کی ہار جیت ہو یا نہ ہو کیونکہ صرف تین کھیلوں کی اسلام میں اجازت ہے شطرنج ان تین کے سواء ہے۔حضرات صحابہ کرام نے کبھی شطرنج نہ کھیلی نہ کسی حدیث میں اس کی اجازت دی گئی بہرحال مذہب احناف بہت قوی ہے۔