| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے منع فرمایا شراب اور جوئے اور باجے اور غبیراء سے وہ شراب ہے جسے حبشی لوگ جوار سے بناتے ہیں جسے سکرکہ کہا جاتا ہے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس شراب کا اصلی نام تو سکر کہ ہے،غبراء اسی لیے کہتے تھے کہ گدلی ہوئی ہوتی تھی جوار کی شراب تھی، اس کا رواج حبشہ میں بہت تھا سخت نشہ آور تھی حرام کردی گئی جیسے ہندوستان کے بعض علاقوں میں تاڑی پی جاتی ہے یہ بھی حرام ہے کہ نشہ آور ہے۔