Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
326 - 975
حدیث نمبر 326
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ عورت اپنا سر منڈائے ۱؎ (نسائی)
شرح
۱؎  جیسے مرد کو ڈاڑھی منڈانا حرام ہے ایسے ہی عورت کو سر کے گیسو منڈانا یا کتروانا حرام ہے،مرد کی زینت داڑھی سے ہے عورت کی زینت سر کے گیسوں سے۔اس میں گفتگو ہے  کہ مرد کو سر منڈانا سنت ہے یا رخصت حق یہ ہے کہ رخصت ہے سنت نہیں۔حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم اور سارے صحابہ نے سواء احرام سے کھلنے کے کبھی سر نہیں منڈایا،حضرت علی ضرورۃً منڈایا کرتے تھے۔( مرقات) فقیر کہتا ہے کہ حضرت امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ کا سر منڈانا ثابت نہیں کترایا کرتے تھے۔
Flag Counter