Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
310 - 975
حدیث نمبر 310
روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس مرد پر لعنت کی جو عورتوں کا سا لباس پہنے اور اس عورت پر جو مرد کا سا لباس پہنے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  یعنی جو عورت مردوں کا سا لباس پہنے اس پر لعنت ہے اور جو مرد عورتوں کا سا لباس پہنے اس پر لعنت ہے۔چاہیے یہ کہ مرد عورتیں لباس میں ممتاز رہیں،عورت پگڑی نہ باندھے،مرد دوپٹہ نہ پہنے،یوں ہی قمیض شلوار میں زنانہ مردانہ میں فرق رہے۔
Flag Counter