Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
309 - 975
حدیث نمبر 309
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ بال ملانے والی اور ملوانے والی اور بال اکھیڑنے والی اور اکھڑو انے والی گودنے والی اور گودوانے والی پر لعنت کی گئی ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  ان چاروں لفظوں کی شرح ابھی کچھ پہلے ہوچکی۔واصلہ وہ عورت جو دوسری عورتوں کے بال اپنے سر کے بالوں سے ملائے،حسن کے لیے ملانے والی واصلہ ملوانے والی مستوصلہ۔نامصہ وہ عورت جو اپنے چہرے کے رونگٹے اکھیڑے حسن کے لیے اکھیڑنے والی متنمصہ اکھڑوانے والی مستوصلہ۔اپنے جسم میں حسن کے لیے گودواکر نیل وغیرہ بھروانے والی واشمہ اور متوشمہ۔
Flag Counter