Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
289 - 975
حدیث نمبر 289
روایت ہے حضرت ام ہانی سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمارے پاس مکہ میں تشریف آوری فرمائی ۱؎  اس دن آپ کے چارگیسو تھے ۲؎(احمد،ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ غالبًا فتح مکہ کے دن کی تشریف آوری مراد ہے جب حضور نے ام ہانی کے گھر میں غسل بھی کیا اور نماز چاشت بھی پڑھی تھی بعد ہجرت حضور صلی اللہ علیہ و سلم چار بار مکہ معظمہ تشریف لے گئے عمرہ قضا کے لیے،فتح مکہ کے لیے،عمرہ ہجرانہ کے لیے اور حجۃ الوداع کے لیے۔حضور انور نے چار عمرے کیے ہیں اور ایک حج،تین عمرے ذیقعدہ ہی میں ایک عمرہ جو حج الوداع کے ساتھ کیا وہ ذی الحجہ میں۔یہ واقعہ جو آپ بیان فرمارہی ہیں وہ فتح مکہ کے دن کا ہے۔

۲؎  بٹے ہوئے بالوں کو غدیرہ ضفیرہ کہا جاتا ہے جس کی جمع غدائر اور ضفائر ہے یعنی اس دن حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے بالوں مبارک کو چارحصوں میں کیا ہوا تھا دو حصے بٹ کر داہنے ہاتھ کی طرف لٹکے ہوئے تھے اور دو حصے بائیں جانب۔
Flag Counter