۱؎ حضرت انس سے روایت ہے کہ رات کو حضور کے سرہانے مسواک اور کنگھی رکھی جاتی تھی جب شب اٹھتے تو یہ دونوں چیزیں استعمال فرماتے،حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سات چیزیں سفروحضر میں نہ چھوڑتے تھے: پیشاب کا برتن،آئینہ،سرمہ دانی،مسواک،قینچی،سرمہ کی سلائی۔(مرقات)
۲؎ قناع ق کے کسرہ سے وہ کپڑا جو ٹوپی کے نیچے پہناجاوے تاکہ تیل ٹوپی و عمامہ میں نہ لگے وہ کپڑا ہی تیل میں تر رہے یعنی چونکہ آپ سر میں تیل زیادہ استعمال کرتے تھے اس لیے ٹوپی شریف کے نیچے ایک کپڑا تیل سے بچاؤ کے لیے استعمال فرماتے تھے۔
۳؎ یعنی یہ قناع تیل میں ایسا بھیگا رہتا تھا جیسے تیل والے کے کپڑے تیل سے تر رہتے ہیں دوسرے کپڑے مراد نہیں کیونکہ حضور کے کپڑے بہت صاف اور چٹے رہتے تھے آپ سفید کپڑے پسند فرماتے تھے جو صاف ہوں۔