Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
287 - 975
حدیث نمبر 287
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس ایک کپی تھی جس سے آپ خوشبو لگاتے تھے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  سکہ سین کے پیش کاف کے شد سے،عرب کی ایک مشہور خوشبو ہے جس میں بہت خوشبوئیں شامل کی جاتی ہیں مگر یہاں مراد وہ ڈبی یا کپی ہے جس میں یہ خوشبو رکھی جاوے اس لیے منہا ارشاد ہوا جس میں من ابتدائیہ ہے۔(مرقات)
Flag Counter