Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
286 - 975
حدیث نمبر 286
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو رنگت چھپی رہے ۱؎  اور عورتوں کی خوشبو ایسی ہو جس کا رنگ ظاہر ہو مہک چھپی ہوئی ۲؎(ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎ جیسے گلاب،مشک،عنبر اور کافور وغیرہ مرد کے لیے یہ خوشبوئیں بہتر ہیں کہ ان میں رنگت نہیں مہک ہے۔

۲؎  خیال رہے کہ عورت مہک والی چیز استعمال کرکے باہر نہ جائے اپنے خاوند کے پاس خوشبو مل سکتی ہے یہاں کوئی پابندی نہیں جیساکہ دوسری روایت میں ہے کہ جو عورت خوشبو مل کر باہر نکلے وہ ایسی ایسی ہے۔دوسری روایت میں ہے کہ عورت بخور لگاکر ہماری مسجد میں عشاء کے لیے نہ آئے۔اس سے معلوم ہورہا ہے کہ عورت مہندی لگائے ہوئے باہر نہ پھرے کہ مہندی میں مہک ہے اور عورت کو مہک لگا کر نکلنا ممنوع ہے۔
Flag Counter