| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اﷲ لعنت کرے ان مردوں پر جو عورتوں کے ہم شکل بنیں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی ہم شکل بنیں ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ یہ حرکت گناہ کبیرہ ہے،گناہ صغیرہ بھی اگر ہمیشہ کیا جاوے تو کبیرہ بن جاتا ہے۔