Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
273 - 975
حدیث نمبر 273
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اللہ لعنت کرے بال ملانے والی اور ملوانے والی پر اور گودنے والی اور گودانے والی پر ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ ان دونوں چیزوں کی شرح پہلے گزرگئی۔واصلہ وہ عورت جو اپنے سر کے بالوں میں دوسری عورت کے بال ملا کر دراز کرے۔مستوصلہ وہ عورت جودوسری کے سر میں یہ بال جوڑے یا جو اپنے سر کے بال کاٹ کر اسے دے ملانے کے لیے یہ دونوں کام حرام ہیں جن پرلعنت فرمائی گئی۔واشمہ وہ عورت جو سوئی وغیرہ کے ذریعہ اپنے اعضاء میں سرمہ یا نیل گودوالے جیساکہ ہندو عورتیں بعض ہندو مرد کرتے ہیں۔مستوشمہ وہ جو دوسری عورت کے گودے دونوں پر لعنت فرمائی۔حرام کام فاعل و مفعول دونوں کی لعنت کا باعث ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اگر بالوں میں دھاگہ لگا کر انہیں دراز کرلیا جاوے تو جائز ہے جسے موباف کہتے ہیں۔ (مرقات)
Flag Counter