| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
اور مسلم نے حضرت ابو موسیٰ اور ابن عمر سے صرف مسند کی روایت کی ۱؎ اور ان کی دوسری روایت میں حضرت ابوہریرہ سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ایک کافر مہمان ہوا ۲؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے ایک بکری کا حکم دیا تو دوہی گئی اس نے اس کا دودھ پیا پھر دوسری اس نے وہ بھی پی لیا پھر اور،وہ اسے بھی پی گیا حتی کہ سات بکریوں کا ۳؎ دودھ پی گیا صبح کے وقت مسلمان ہوگیا ۴؎ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے ایک بکری کا حکم دیا وہ دو ہی گئی اس نے اس کا دودھ پی لیا پھر دوسری کا حکم دیا تو اسے نہ پی سکا ۵؎ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے ۶؎
شرح