Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
252 - 975
حدیث نمبر 252
روایت ہے حضرت انس سے فرمایا انہوں نے کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نعلین پاک میں دو فیتے تھے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی جوتی پاک مثل چپّلی کے تھی اور اس کے دونوں چمڑے کے فیتے آپ کے انگوٹھے اور انگلی کے درمیان سے ہوکر پنجے مبارک کے دائیں بائیں جڑے ہوئے تھے جس طرح نقشہ نعلین پاک ہے وہ شکل نہیں بلکہ جس طرح آج کل سپنچ کی چپل بناتے ہیں،نقشہ پاک والی چپل نبی کریم نے اکثر پہنی ہے مگریہ چپل کبھی کبھی۔
Flag Counter