Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
250 - 975
حدیث نمبر 250
روایت ہے حضرت مالک سے فرمایا کہ میں یہ ناپسند کرتاہوں کہ لڑکوں کوکچھ سونا پہنایا جائے ۱؎ کیونکہ مجھے خبرپہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ۲؎  تو میں اسے بڑے چھوٹے مردوں کے لیے ناپسند کرتا ہوں ۳؎ (موطا)
شرح
۱؎ یوں ہی چاندی بھی چھوٹے بچوں لڑکوں کو نہ پہنائی جائےسوا سوا چار ماشہ کی انگوٹھی کے۔خلاصہ یہ ہے کہ سونے چاندی کا زیور بالغ مردوں کی طرح نابالغ لڑکوں کو پہننا حرام ہے مگر اس کا جرم پہنانے والے عزیزوں پر ہوگا کہ ناسمجھ بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں۔

۲؎ اورجب سونے کی انگوٹھی ہی مردوں کے لیے حرام ہے تو دوسرے زیور بدرجہ اولیٰ حرام ہیں۔

۳؎  یہ ہی مذہب ہے دوسرے اماموں کا بھی کہ سونے کا زیور نابالغ لڑکوں کو بھی نہ پہنایا جائے۔
Flag Counter