Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
238 - 975
حدیث نمبر 238
روایت ہے حضرت علی  سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے داہنے ہاتھ میں ریشم لیا پھر اپنے بائیں ہاتھ میں سونا ۱؎  پھر فرمایا کہ یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں ۲؎(احمد،ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ مجمع میں لوگوں کے سامنے یہ دو چیزیں ہاتھ میں لیں تاکہ لوگ دیکھ لیں اور یہ دونوں چیزیں خوب واضح ہوجائیں۔

۲؎  چونکہ ان دونوں چیزوں کو مستقل طور پر حرام فرمانا تھا اس لیے حرام واحد ارشاد فرمایا حرامان تثنیہ نہ فرمایا ورنہ احتمال یہ ہوتا کہ ریشم و سونا مل کر تو حرام ہے اکیلے اکیلے حرام نہیں اس لیے ارشاد فرمایا حرام۔ان میں سے ہر ایک چیز مستقل حرام کہ ریشم بھی حرام ہے  سونا بھی حرام ہے مگر مردوں پر ہیں عورتوں کے لیے یہ دونوں چیزیں حلال ہیں۔بعض نے فرمایا کہ حرام مصدر ہے جو واحد،تثنیہ،جمع سب کے لیے استعمال ہوسکتا ہے یہاں دو کے لیے ہے۔
Flag Counter