Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
237 - 975
حدیث نمبر 237
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی کبھی بائیں ہاتھ میں بھی انگوٹھی پہنی۔علماء فرماتے ہیں کہ اولًا داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے پھر اسے ترک کردیا اور بائیں ہاتھ میں پہننا شروع فرمایا لہذا آخری عمل یہ ہی ہے بہرحال جائز دونوں عمل ہیں مگر بہتر آخری عمل ہے یعنی بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا۔
Flag Counter