Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
239 - 975
حدیث نمبر 239
روایت ہے حضرت معاویہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے چیتے کی کھالوں پر سوار ہونے ۱؎  اور سونا پہننے سے منع فرمایا مگر ریزہ ریزہ ۲؎(ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلے ہوچکی ہے کہ کاٹھی یا چار پائی پر چیتے کی کھال بچھا کر بیٹھنا ممنوع ہے کہ یہ طریقہ ہے متکبرین کا،نیز اس سے دل میں نخوت اورسختی پیدا ہوتی ہے لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے یہ حکم مردوں عورتوں سب کے لیے ہے۔

۲؎  یعنی مسلمان مرد کے لیے سونے کے ریزے حلال ہیں جیسے تلوار میں یا چاندی کی انگوٹھی میں سونے کے ریزے ہوں تو ان کا استعمال مرد کے لیے بھی حلال ہے۔اس حدیث سے بہت سے مسائل مستنبط ہوسکتے ہیں۔کتب فقہ میں مردوں کے لیے سونے کے پچیس مقام لکھے ہیں کہ ان مقامات میں مردوں کو سونے کا استعمال حلال ہے:جیسے ہلتے دانت کو سونے کی زنجیر سے باندھنا،کٹی ناک کی جگہ سونے کی ناک لگانا،قلمدان یا چاقو کے دستہ میں سونے کے ریزے وغیرہ۔ان کی پوری تفصیل شامی اور عالمگیری میں دیکھو۔
Flag Counter