| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہی سے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اور اس کا نگینہ بھی اس کا تھا ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی انگوٹھیاں مختلف رہی ہیں۔کبھی ایسی انگوٹھی پہنی ہے جس کا نگینہ حبشی پتھر کا تھا اور کبھی ایسی کہ اس کا نگینہ بھی چاندی ہی کا تھا یہاں اس دوسری قسم کی انگوٹھی کاذکر ہے۔حق یہ ہے کہ یہ انگوٹھی خالص چاندی کی تھی،بعض لوگوں نے کہا ہے کہ انگوٹھی لوہے کی تھی اس پر چاندی کا خول تھا اس کا ثبوت نہیں ملتا۔یہ روایت مرقات نے مکحول اور ابراہیم نخعی سے کی اور کہیں نہیں ملتی۔واﷲ اعلم! حق یہ ہے کہ لوہے کی انگوٹھی کبھی نہیں پہنی۔