| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنی جس میں حبشی نگینہ تھا ۱؎ آپ اس کانگینہ ہتھیلی شریف سے متصل رکھتے تھے۔(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہاں مرقات میں ہے کہ اس انگوٹھی کا نگینہ عقیق کا تھا جس کا رنگ مائل بہ سیاہی تھا یعنی سرخ مائل بہ سیاہی،یہ عقیق تو یمنی تھا مگر اس کو بنایا گیا تھا حبشہ میں اس لیے اسے حبشی کہا گیا۔پیداوار یمنی صنعت حبشی عقیق کا نگینہ بہت مبارک ہے،حدیث شریف میں ہے تختم بالعقیق فانہ مبارك چاندی کی انگوٹھی عقیق سیاہ کا نگینہ بہت اعلیٰ ہے۔(مرقات)بعض روایات میں ہے کہ پیلے یاقوت کی انگوٹھی طاعون سے محفوظ رکھتی ہے،بعض میں ہے کہ عقیق کی انگوٹھی فقیری دور کرتی ہے،یہ احادیث بہت سی اسنادوں سے مروی ہیں لہذا قوی ہیں۔