| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ریشمی اور سرخ لباس پہننے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع ۱؎ میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ ان تین چیزوں سے صرف مسلمان مردوں کو منع فرمایا گیا ہے عورتوں کے لیے یہ تینوں چیزیں جائز ہیں۔ ۲؎ یہ ممانعت مردوعورت دونوں کے لیے ہے رکوع و سجود دونوں میں تلاوت قرآن سب کو ممنوع ہے ان میں تسبیح ہی پڑھی جائیں،نماز میں تلاوت قرآن صرف قیام کی حالت میں چاہیے۔