Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
227 - 975
حدیث نمبر 227
روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ  صلی اللہ  علیہ و سلم نے کہ بہترین وہ لباس جس میں تم اپنی قبروں اور اپنی مسجدوں میں اللہ  سے ملو سفید کپڑے میں ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎  یعنی مسجدوں میں نماز کے لیے سفید کپڑے پہن کر آؤ اور قبروں میں سفید کفن لے کر جاؤ  کہ رب تعالٰی سفید  لباس پسند فرماتا ہے ۔مؤمن مر کر اللہ  تعالٰی سے ملاقات کرتا ہے  تو چاہیے کہ  سفید کفن  میں ملاقات کرے۔(مرقات)نیز مرتے ہی حضور کا دیداربھی ہوتا ہے دوسرے مسلمانوں کی ملاقاتیں بھی،تو چاہیے کہ یہ سب کچھ سفید کفن میں ہو اسی لیے کفن میں خوشبو ملتے ہیں کہ مدینہ کے دولہا سے مہکتے ہوئے ملاقات ہو۔بعض لوگ شب کو وضو کرکے خوشبو مل کر سوتے ہیں کہ دیدار یار خواب میں نصیب ہو تو اچھی حالت میں ہو۔
Flag Counter