۱؎ یہ علقمہ ابن قیس نہیں جوکہ حضرت عبداللہ ابن مسعودکے خاص ساتھیوں میں سے ہیں بلکہ علقمہ ابن ابوعلقمہ ہیں،ان کے باپ کا نام بلال ہے،حضرت عائشہ صدیقہ کے آزاد کردہ غلام،کنیت ابوعلقمہ،آپ خود بھی تابعی ہیں اور ان کے والد ابو علقمہ بھی تابعی،ان کی ماں کا نام معلوم نہ ہوسکا۔
۲؎ یہ عبدالرحمن ابن ابوبکر صدیق ہیں اور یہ حفصہ حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ کی بھتیجی ہیں اور منذر ابن زبیر ابن عوام کی بیوی ۔
۳؎ یعنی اس دوپٹہ کو پھاڑکر دو رومال بنادیئے تاکہ اوڑھنے کے قابل نہ رہے رومال کے کام آوے لہذا اس پر یہ اعتراض نہیں کہ آپ نے یہ مال ضائع کیوں فرمادیا۔
۴؎ یہ ہے عملی تبلیغ اور بچیوں کی صحیح تربیت و تعلیم۔اس دوپٹہ سے سر کے بال چمک رہے تھے ستر حاصل نہ تھا اس لیے یہ عمل فرمایا۔