Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
22 - 975
حدیث نمبر 22
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ مجھے علم نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی چپاتی دیکھی حتی کہ اللہ سے مل گئے ۱؎ اور نہ بھنی ہوئی بکری آنکھ سے کبھی دیکھی ۲؎ (بخاری)
شرح
۱؎ نہ تو اپنے گھر میں دیکھی نہ کسی دوسرے کے گھر میں،حضرت انس اپنے علم کی نفی فرمارہے ہیں ممکن ہے کہ کبھی ملاحظہ فرمائی ہو حضرت انس کو خبر نہ ہوئی ہو۔

۲؎ سمیط وہ بکری کہلاتی ہے جو کھال میں بُھونی جائے کہ اولًا کھال کے بال اتارے جاویں پھر اسے گرم پانی سے دھوکر اس کے اندر گوشت بھردیا جائے اور اسی میں بھون لیا جائے۔امراء و سلاطین ایسا گوشت کھاتے ہیں۔سمیط کے یہ معنی خیال میں رہیں،شاۃ مشوی اور چیز ہے سمیط کچھ اور حضور انور نے ویسے بُھنا گوشت ملاحظہ فرمایا ہے۔
Flag Counter