روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پرگزرا حالانکہ میرے تہبند میں درازی تھی ۱؎ تو فرمایا اپنا تہبند اونچا کرو میں نے اونچا کرلیا فرمایا اور زیادہ میں نے اور زیادہ کرلیا۲؎ پھر میں اس کا خیال رکھتا رہا ۳؎ تو بعض قوم نے کہا کہ کہاں تک رہے فرمایا کہ آدھی پنڈلیوں تک۴؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس طرح کہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہوا تھا جو کہ مرد کے لیے منع ہے۔ ۲؎ حتی کہ آدھی پنڈلی تک اٹھ گیا جیساکہ اگلے مضمون سے ظاہر ہے۔ ۳؎ یعنی اس فرمان عالی کے بعد میں نے جب بھی تہبند باندھا آدھی پنڈلی تک باندھا۔ ۴؎ یہ حدیث بہت طریقہ سے مروی ہے۔بہتر یہ ہی ہے کہ مرد آدھی پنڈلی تک تہبند رکھے اگرچہ ٹخنوں کے اوپر تک بھی جائز ہے۔