Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
212 - 975
حدیث نمبر 212
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ نبی صلی اللہ  علیہ و سلم ان کے پاس تشریف لائے حالانکہ دوپٹہ اوڑھ رہی تھیں تو فرمایا ایک پیچ دو نہ کہ دو پیچ ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  یعنی اے ام سلمہ دوپٹہ اس طرح اوڑھو کہ سر سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک کا حصہ ڈھک جاوے مگر صرف ایک پیچ سے ڈھکے دو پیچ نہ پھیرو تاکہ مردوں کے عمامہ کے مشابہ نہ ہوجائے اور زیادہ بڑا دوپٹہ نہ اوڑھنا پڑے کہ اس میں اسراف ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ بلاضرورت بہت دراز کپڑا پہننا ممنوع ہے،یونہی مردوں کو عورتوں کے مشابہ اور عورتوں کو مردوں کے مشابہ کپڑا پہننا بھی ممنوع،عورتیں مرد لباس وضع قطع میں ممتاز چاہئیں۔
Flag Counter