Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
208 - 975
حدیث نمبر 208
روایت ہے حضرت ہلال ابن عامر سے وہ اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ  علیہ و سلم کو منٰی میں اپنے خچر پر خطبہ دیتے دیکھا آپ پر سرخ چادر تھی ۱؎  اور علی آپ کے سامنے تھے آپ سے لوگوں کو پہنچانتے تھے ۲؎(ابودا ؤد)
شرح
۱؎  ان جیسی تمام روایات میں سرخ سے مراد لال دھاری دار کپڑے ہیں خالص سر خ مراد نہیں ہوتا لہذا یہ حدیث سرخ لباس کی ممانعت کی احادیث کے خلاف نہیں تمام محدثین کا اتفاق ہے۔

۲؎  یعنی مجمع و ہجوم بہت تھا حضور کی آواز سب تک پہنچ نہیں سکتی اس لیے حضرت علی حضور سے کچھ دور کھڑے حضور کے فرمان عالی بلند آواز سے لوگوں تک پہنچارہے تھے۔یہاں یعبر سے مراد ترجمہ کرنا نہیں مگر اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ حضور انور کی آواز تو سب تک بطور معجزہ پہنچ رہی تھی حضرت علی مطلب سمجھارہے تھے،یہ معنی یعبر کی لیے بہت ہی موزوں ہیں۔
Flag Counter