۱؎ غالبًا مرض وفات مراد ہے جس میں حضور انور کا وصال شریف ہوگیا۔
۲؎ قطری یمنی اعلیٰ درجہ کا کپڑا ہوتا ہے جو سوتی ہوتا ہے مائل بہ سرخی،حاشیہ پر اعلی درجہ کا کام ہوتا ہے۔قطر ایک بستی کانام ہے یمن یا بحرین میں وہاں کا تیارکردہ ہوتاہے جیسے ہمارے ہاں ڈھاکہ کی ململ۔
۳؎ جیسے محرم احرام کی چادر میں لپٹا ہوتا ہے کہ چادرکے دونوں کنارے کندھوں پرپڑے تھے۔توشح بنا ہے وشاح سے بمعنی کنگن،چونکہ کنگن کلائی سے لپٹ جاتا ہے اس لیے کپڑے میں لپیٹنے کو توشح کہتے ہیں۔
۴؎ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ آخری نماز پڑھائی تھی۔اس کا تفصیلی بیان ان شاءاللہ وفات النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بیان میں آئے گا۔