مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بچے لائے جاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دعائے برکت دیتے اور ان کی تحنیک کرتے تھے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ تحنیک یہ ہے کہ کوئی بزرگ چھوہارا یا کوئی میٹھی چیز اپنے منہ میں چباکر بچے کے تالو سے لگادے تاکہ سب سے پہلے بچہ کے منہ میں مقبول الٰہی کا لعاب اور شیرینی پہنچے۔پہلی غذا کا بچہ پر بڑا اثر پڑتاہے،بزرگانِ دین پہلا پھبا بزرگوں سے دلواتے ہیں،اہلِ مدینہ خوش نصیب تھے کہ ان کے نومولود بچوں کو پہلے حضور انور کی گود،حضور کی دعا،حضور کا لعاب نصیب ہوتا تھا ہم تو مدینہ کی گلیوں کو ترستے ہیں۔