| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص گزرا جس پر دو سرخ کپڑے تھے ۱؎ تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پیش کیا حضور نے اس کا جواب نہ دیا ۲؎(ترمذی،ابوا ؤد)۳؎
شرح
۱؎ خالص سرخ کیونکہ مخطط سرخ مرد کو بلاکراہت جائز ہے،یہ حضرت اس وقت تہبند بھی سرخ پہنے تھے اور قمیض بھی سرخ۔ ۲؎ اس حدیث کی بنا پر بعض علماء نے مرد کے لیے سرخ کپڑے پہننا حرام فرمایا،اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گناہ کرنے کی حالت میں انسان سلام کے جواب کا مستحق نہیں ہوتا،دیکھو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے سلام کا جواب نہ دیا۔ ۳؎ طبرانی نے بروایت عمران ابن حصین روایت کی کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سرخ رنگ سے بچو کہ یہ شیطانی زینت ہے۔(مرقات)