| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ میری امت کی عورتوں کے لیے سونا اور ریشم حلال کیا گیا ۱؎ اور اسی امت کے مردوں پر حرام کیا گیا ۲؎ (ترمذی،نسائی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے صحیح ہے۔
شرح
۱؎ اُحل صیغہ واحد غائب ماضی مجہول ہے احل واحد متکلم مضارع نہیں کیونکہ آگے آرہا ہے حرم یہ ہی صیغہ ماضی مجہول یعنی میری امت کی عورتوں پر ریشم پہننا حلال کیا گیا خواہ چھوٹی بچیاں ہوں یا بالغہ جوان سب کے لیے حلال ہے،اناث سب کو شامل ہے۔ ۲؎ ذکور ہر مرد کو شامل ہے بچہ ہو یا جوان سب پر ریشم پہننا حرام ہے،ہاں چھوٹے بچہ کو پہنانے والے گنہگارہوں گے بڑا مرد خودگنہگار ہوگا۔