Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
181 - 975
حدیث نمبر 181
اور ترمذی نسائی کی روایت میں جو حضرت ابن عمر سے ہے یوں ہے کہ بولیں تب تو ان کے قدم کھل جائیں گے ۱؎  فرمایا تو ایک گز لٹکالیں اس پر زیادہ نہ کریں۔
شرح
۱؎  یہ عبارت پہلے جملہ کی تفسیر ہے وہاں فرمایا تھا تنکشف عنھا اس کا مطلب یہ بتایا کہ عورتوں کے قدم کھل جائیں گے۔اس سے اشارۃً معلوم ہوا کہ اگرچہ عورت کے قدم ستر نہیں مگر انہیں بھی چھپا کے رکھنا بہتر ہے جیسے عورت کا چہرہ کہ اگرچہ ستر نہیں مگر اجنبی مردوں سے اس کا چھپانا بہتر ہے اب تویہ باتیں بڑی پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
Flag Counter