Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
178 - 975
حدیث نمبر 178
روایت ہے حضرت سالم ۱؎ سے وہ اپنے والد سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا نیچا چھوڑنا تہبند اور قمیض  اور عمامہ میں ہے ۲؎  جو ان میں سے کوئی چیز زیادہ نیچی رکھے تکبرًا تو قیامت کے دن اللہ اس کی طرف نظرِ رحمت نہ کرے گا ۳؎(ابودا ؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ حضرت عبداللہ ابن عمر کے بیٹے ہیں اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پوتے آپ اسم بامسمی تھے،دین و تقویٰ صحیح و سالم رکھتے،حق بات کہنے میں بہت جری اور بے باک تھے،حجاج ابن یوسف جیسے ظالم حاکم کی بھی پرواہ نہ کرتے تھے،   ۱۰۶ھ؁  ایک سو چھ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،بڑے پایہ کے تابعی ہیں۔

۲؎  یعنی صرف نیچا تہبند ہی مکروہ و ممنوع نہیں بلکہ عمامہ کا شملہ،کرتے کا دامن بھی اگر ضرورت سے زیادہ نیچا ہو تو وہ بھی ممنوع ہے اور اس پر بھی یہ ہی وعید ہے۔

۳؎  چنانچہ عمامہ کا شملہ نصف پیٹھ تک چاہیے،بعض چوتڑوں تک رکھتے ہیں ممنوع ہے اور قمیض کا دامن بعضے عرب ٹخنوں کے نیچے رکھتے ہیں ممنوع ہے۔
Flag Counter