Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
175 - 975
حدیث نمبر 175
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب قمیض  پہنتے تو داہنی طرف سے شروع فرماتے تھے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎  یعنی جب قمیض  پہنتے تو قمیض کا داہنہ حصے پہلے پہنتے بایاں حصہ بعد میں اس طرح کہ اولًا داہنا ہاتھ شریف داہنی آستین میں ڈالتے پھر بایاں اور اتارنے میں اس کے برعکس۔میامن جمع ہے میمنہ کی جس کا مادہ یمن یا یمین ہے۔قمیض  کا ہر داہنا حصہ یمین ہے،آستین دامن  کلی وغیرہ۔اس لیے میامن جمع ارشاد ہوا۔اور ہوسکتا ہے کہ میامنہ کی ضمیر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف راجع ہو یعنی اپنے دائیں طرف سے شروع فرماتے تھے تب میامن کو جمع فرمانا تعظیم کے لیے ہے۔
Flag Counter