Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
174 - 975
حدیث نمبر 174
روایت ہے حضرت اسماء بنت یزید سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی قمیض  کی آستینیں کلائی تک تھیں ۱؎ (ترمذی،ابودا ؤد)اور ترمذی نے کہا یہ حدیث حسن غریب ہے۔
شرح
۱؎  لہذا سنت یہ ہی ہے کہ قمیض  کی آستینیں نہ تو کلائی سے اوپر ہوں نہ نیچے یعنی ہتھیلی یا انگلیوں تک۔جن روایات میں ہے کہ حضور انور کی آستینیں انگلیوں تک ہوتی تھیں وہاں جبہ کی آستینیں مراد ہیں لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔جبہ کی آستینیں دراز ہوتی تھیں  قمیض  کی آستینیں چھوٹی،آج کل قمیض  کی آستینیں آدھی کلائی تک بعض لوگ رکھتے ہیں یہ سنت کے خلاف ہے۔شلوکے یا واسکٹ کی آستینیں بازو تک ہوتی ہیں یا بالکل نہیں ہوتیں یہ بھی جائز ہے۔
Flag Counter