Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
171 - 975
حدیث نمبر 171
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عمرو ابن عاص سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے مجھ پر دو کسومی رنگے کپڑے دیکھے ۱؎  تو فرمایا کہ یہ کفار کے لباس میں سے ہیں تم انہیں نہ پہنو ۲؎
شرح
۱؎  کسم ایک پھل ہوتا ہے جو سرخ رنگ دیتا ہے اور خالص سرخ رنگ مرد کے لئے ممنوع ہے عورتوں کے لیے جائز ہے۔بعض شارحین نے فرمایا کہ اگر بنا ہوا کپڑا سرخ رنگ لیا جائے تو ممنوع ہے اور اگر سرخ سوت سے بنا جائے تو جائز ہے،بعض کے نزدیک مطلقًا ممنوع ہے،یہ حدیث ان حضرات کی دلیل ہے جویہ تفصیل کرتے ہیں،اس کی تحقیق کتب فقہ میں ملاحظہ کرو۔

۲؎  یعنی کفار حرام و حلال لباس میں یوں ہی مردانہ زنانہ لباس میں فرق نہیں کرتے جیسا کپڑا چاہتے ہیں پہن لیتے ہیں۔چنانچہ سرخ کپڑا عورتوں کا لباس ہے مگر ان کے مرد بھی پہنتے پھرتے ہیں تم ایسا نہ کرو تم مردانہ زنانہ جوڑے میں فرق کرو۔(ازمرقات)معلوم ہوا کہ مسلمانوں کو کفار کے لباس سے اور مردوں کو عورتوں کے لباس سے بچنا چاہیے۔
Flag Counter