| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جناب زبیر اور عبدالرحمان ابن عوف کو ریشم پہننے کی اجازت دی ان کی خارش کی وجہ سے ۱؎(مسلم،بخاری)اور مسلم کی روایت میں ہے کہ ان دونوں نے جُوں کی شکایت کی تو ان کو ریشمی قمیض کی اجازت دی ۲؎
شرح
۱؎ ریشم کا کپڑا خارش اور جوں کے لیے مفید ہے اس مجبوری میں مرد کے لیے ریشمی کپڑا پہننا جائز ہے۔ ۲؎ ریشمی کپڑے میں جُوں نہیں پڑتی۔