| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عمر سے کہ نبی صلی ا للہ علیہ و سلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا سواء اس قدر کے اور رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے اپنی دو انگلیاں بیچ والی اور کلمہ والی اٹھائیں انہیں ملایا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی اگر دو انگل کی ریشمی پٹی یا دو انگل کا ریشمی بیل بوٹا کسی کپڑے میں ہو تو مرد کے لیے جائز ہے دوانگل چوڑا ریشمی کمر بند حرام ہے کہ وہ تو پورا کپڑ ہے۔