Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
168 - 975
حدیث نمبر 168
اور مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ نے حابیہ میں خطبہ دیا تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا سوا دو یا تین یا چار انگل کے ۱؎
شرح
۱؎   فتاوی قاضی خاں میں ہے کہ  امام اعظم و صاحبین کے نزدیک اگر کسی  کپڑے میں چار انگل  تک ریشمی پھول  ریشمی  بیل بوٹے  ہوں تو مرد کو حلال ہے ،  چار انگل حضرت عمر  رضی اللہ عنہ کے معتبر ہیں کہ جو ہمارے ایک بالشت کے قریب ہیں یہ چار انگل ایک جگہ کے معتبر ہیں،اگر قبایا اچکن میں جگہ جگہ ریشمی بیل بوٹے ہوں کہ ہر ایک ایک بالشت سے کم ہو مگر جب ملاؤ تو بالشت سے زیادہ ہوجائیں وہ حلال ہے کہ ایک جگہ کا اعتبار ہے۔(اشعہ)
Flag Counter