Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
165 - 975
حدیث نمبر 165
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ ہم سونے چاندی کے برتنوں میں پئیں اور ان میں کھائیں ۱؎  اور موٹے باریک ریشم کے پہننے سے اور اس پر بیٹھنے سے ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا مردوعورت سب کو حرام ہے،عورتوں کو سونے چاندی کا زیور پہننا حلال ہے مرد کو حرام ہے۔

۲؎  مردوں کو ریشم پہننا بھی حرام ہے اور ریشمی بستر پر سونا ریشمی لحاف اوڑھنا بھی حرام ہے،عورتوں کو یہ سب درست ہے حتی کہ ریشم کی ڈوری گھڑی میں باندھنا،ریشم کا کمر بند استعمال کرنا یہ سب مردوں کو ممنوع عورتوں کو حلال ہے۔
Flag Counter