Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
164 - 975
حدیث نمبر 164
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی ا للہ علیہ و سلم نے کہ دنیا میں ریشم وہ ہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس کی شرح بھی وہ ہی ہے جو ابھی گزری کہ مسلمان مرد کو کیڑے کا ریشم بلا عذر شرعی ممنو ع ہے،اگر بانا سوت کا ہو تانا ریشم کا تو حلال ہے،یوں ہی چار انگل سے کم کی پٹی ریشم کی ہو باقی کپڑا سوت وغیرہ کا تو بھی حلال ہے،اسکی تفصیل کتب فقہ میں ملاحظہ کرو۔
Flag Counter